بھارت مقبوضہ کشمیر کے لیے ’’بی ایس ایف‘ ‘ اور ’’سی آر پی ایف‘‘ کی دونئی بٹالین تشکیل دے گا

جمعہ 6 ستمبر 2019 19:00

بھارت مقبوضہ کشمیر کے لیے ’’بی ایس ایف‘ ‘ اور ’’سی آر پی ایف‘‘ ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیری نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع مہیا کرنے کے جھانسے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی دو نئی بٹالین تشکیل دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دو نئی بٹالین تشکیل دینے کے حوالے سے روڑ میپ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے ۔ دو نئی بٹالین رواں برس اکتوبر میں قائم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر پہلے ہی دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا خطہ ہے جبکہ اب وہاں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مزید ہزاروں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔