ضلع جہلم کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تما م متعلقہ محکموں سے کوارڈی نیشن رکھیں اور اشتراک سے مہم چلا ئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 ستمبر 2019 19:21

ضلع جہلم کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تما م متعلقہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ضروری اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈی سی محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تما م متعلقہ محکموں سے کوارڈی نیشن رکھیں اور اشتراک سے مہم چلا ئیں تا کہ جہلم کو ڈینگی فری ضلع بنائے رکھیں۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ڈینگی سے بچا ؤ مہم زور و شور سے جاری ہے اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر آگہی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ قبرستانوں، ٹا ئر شا پس، کباڑ خا نوں سے ہرقسم کی صفائی ممکن بنائی جا رہی حیا اور تما م متعلقہ محکمے اپنا اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تما م محکمے ملکر ڈینگی کے خلاف مہم پر کا م کر یں تا کہ ضلع بھر میں انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹروسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، محکمہ ایجوکیشن،محکمہ بلدیہ جہلم، اور محکمہ جیل، ہائر ایجوکیشن، اے ڈی سوشل ویلفئر، محکمہ ماحولیات، پی ڈی ایم اے ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔سی ای او ہیلتھ نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،کالجز میں مہم جاری رکھیں اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کے ذریعے گھر گھر آگاہی فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے