وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی کی اے این ایف کے شہید ڈرائیور محمد زاہد کے گھر آمد، شہید کے خاندان سے اظہار یکجہتی کیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 22:04

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی کی اے این ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) یوم دفاع کے موقع پر شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل محمد عارف ملک کے ہمراہ اے این ایف کے شہید ڈرائیور محمد زاہد کے گھر گئے اور شہید کے خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید محمد زاہد کے صاحبزادے عبدالواسع کی سالگرہ بھی منائی گئی اور دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔