وزیراعلیٰ کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری‘

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کی وزیراعلیٰ سے تعزیت

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:00

وزیراعلیٰ کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری‘
پشاور۔06ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال،وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔ اُنہوںنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اُن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سینیٹر الحاج شاہ جی گل آفریدی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی ، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء الله لانگو ، وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان،وزیرمواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیاء الله بنگش ، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی فاتحہ خوانی میں موجود تھے۔