مئیر کراچی وسیم اختر کی اپیل پر تاجروں نے جامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر دھرنہ ختم کر دیا

تاجروں نے سوک مسائل حل نہ ہونے پر ایم اے جناح روڈ احتجاجا بند کر کے سڑک پر دھرنے دیا ، جس سے برنس روڈ سے صدر تک ٹریفک جام ہو گیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:32

مئیر کراچی وسیم اختر کی اپیل پر تاجروں نے جامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) مئیر کراچی وسیم اختر کی اپیل پر تاجروں نے جامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر دھرنہ ختم کر دیا۔ جمعہ کو تاجروں نے سوک مسائل حل نہ ہونے پر ایم اے جناح روڈ احتجاجا بند کر کے سڑک پر دھرنے دیا ہوا تھا جس سے علاقے میں ٹریفک مسائل میں اضافہ اور برنس روڈ، سے صدر تک ٹریفک جام ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر مئیر کراچی وسیم اختر فورا جامعہ کلاتھ مارکیٹ پہنچے اور تاجروں سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ۔ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آپ کے مسائل میرے علم ہیں میں نے کل اس علاقے کا دورہ کیا اور خود دیکھا کہ یہاں مسائل ہیں ان مسائل کا تعلق واٹر بورڈ سے ہے میں نے آتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ سے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد وہ یہاں کام شروع کریں گے مئیر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ اس علاقے کی سڑکیں اور فٹ باتھ کے ایم سی تعمیر کرے گی اس پر بھی عاشورہ کے بعد کام شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس طرح کے احتجاج سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے ۔وہ پہلے ہی بہت مشکلات میں ہیں ان کو مذید مشکلات میں ڈالنا اچھا عمل نہیں میری تاجروں سے درخواست ہے کہ شہریوں کی تکلیف کی خاطر میری درخواست پر دھرنا ختم کریں انہوں نے کہا کہ میں مئیر کراچی کی حیثیت سے آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل ہوں گے دھرنہ ختم کریں تاکہ شہریوں کی پریشانی ختم ہو مئیر کراچی کی درخواست پر تاجر رہنما عتیق میر نے دھرنہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم مشکل میں ہوتے ہیں ایک شخص کے پاس جاتے ہیں وہ مئیر کراچی وسیم اختر ہیں ان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرتے ہیں ۔عتیق میر نے کہا کہ وسیم اختر ہمارے مئیر ہیں ان کا شکریہ کہ یہ ہمارے پاس آئے اور ہماری آواز اور بات سنی ہم بھی نہیں چاتے کہ شہروں کو پریشان کریں مگر خود اتنے پریشان ہیں کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی کے کہنے پر ہم آج یہ احتجاج ختم کرتے ہیں ۔ اس موقع پر تاجروں نے مئیر کراچی کے حق میں نعرے لگائے ۔