قراقرم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی سربراہی میں یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا اہتمام، منیجمنٹ،فیکلٹی و طلباء کی بھرپور شرکت

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ملک بھر کی طر ح یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاندار ریلی کا اہتمام کیاگیا۔وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی قیادت میں مینجمنٹ وفیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات نے ایڈمن بلاک سے فیکلٹی آف ایجوکیشن تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں بھارت و مودی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکائ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہا کہ آج ہم جس آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے بہادر افواج کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

جو اس مملکت خداداد کی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔

آج کے دن ہی ہمارے نڈر و بہادر افواج نے دشمن بھارت کے غرور کو خاک میں ملایااور ہندوستان کے دانت کھٹے کردئیے اور ناقابل تسخیرکامیابی حاصل کرلی۔وائس چانسلر نے کہاکہ جہاں ہم یوم دفاع منانے جمع ہوئے ہیں وہی پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اظہار نفرت کے لئے بھی جمع ہوئے ہیں۔ ظالم حکومت ہندوستان نے کشمیر سے آرٹیکل 370کو ختم کرکے کے کشمیر پرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کی ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ اور فوری طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔