نیب کی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف انکوائری میں پیشرفت

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:42

نیب کی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی خورشید ..
سکھر۔6ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) نیب کی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف انکوائری میں پیش رفت۔ نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا،جس میں خورشید شاہ کی جانب سے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم کیا جانے کو کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ،عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا تمام ریکارڈ سیشن ججز کے پاس ہے،عام انتخابات میں ریٹرنگ افسران کے فرائض سیشن ججز نے سر انجام دیئے تھے،نیب سندھ کے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی خورشید شاہ اور اہل خانہ کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے لیٹر جاری کرچکی ہے،جبکہ اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ اور پشاور کے کمشنرز کو بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے لیٹر لکھے گئے ہیں