شہدائے کر بلا کی یاد میں پرانہ سکھر میں روایتی پانچ محرم الحرام کا ماتمی جلوس نکالا گیا ، انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:42

سکھر۔6ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پاکستان کو 54 واں یوم دفاع وطن منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسرڈاکٹر محمد یوسف خشک نے کی۔ اس موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، نے ستمبر 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کشمیری بھائیوں کی حالتِ زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر عوام مسلسل 32 دنوں سے کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میں ہندوستان نے ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کی ہے۔اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد گیلانی ، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو، پروفیسر سرفراز علی کوریجو نے بھی خطاب کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو، پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد کھوڑو، غلام شبیر پھلپوٹو،مرید حسین ابوپوٹو اور اساتذہ، افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کی کاروائی ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے سرانجام دیئے۔