لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو کمال چالاکی سے رہا کر دیا گیا

پولیس نے درج کی گئی ایف آئی آر میں بدمعاشی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنے والے وکیل کا نام غلط درج کیا جس باعث اس کی ضمانت ہوگئی، لیڈی کانسٹیبل نے وزیراعظم سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 ستمبر 2019 00:24

لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو کمال چالاکی سے رہا کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،6ستمبر 2019 ء) لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو کمال چالاکی سے رہا کر دیا گیا، پولیس نے درج کی گئی ایف آئی آر میں بدمعاشی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنے والے وکیل کا نام غلط درج کیا جس باعث اس کی ضمانت ہوگئی، لیڈی کانسٹیبل نے وزیراعظم سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو کمال چالاکی سے رہا کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کمال چالاکی سے بدمعاشی کا مظاہرہ کرنے والے وکیل کا غلط نام ایف آئی آر میں درج کیا جس باعث اس کی ضمانت ممکن ہوگئی۔ بدمعاشی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنے والے وکیل کی رہائی پر متاثرہ لیڈی کانسٹیبل نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس معاملے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے اور اسے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا۔

جس کا سوشل میڈیا پر چرچا ہونے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے باہرایک نوجوان وکیل نے اپنی گاڑی غلط طریقے سے پارک کرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل نے اسے غلط پارکنگ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کیا۔ تاہم نوجوان وکیل نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اس لیڈی کانسٹیبل سے نہ صرف سرعام بدتمیزی کی بلکہ اسے زور کا تھپڑ بھی دے مارا۔

اس وکیل کی حوا کی بیٹی کی یوں سرعام تذلیل کرنے پر موقع پر موجود لوگوں نے اسے بُرا بھلا کہا مگر اس نے لمحہ بھر کے لیے بھی اپنی اس ذلیل حرکت پر شرمندگی کا اظہار نہ کیا اور نہ ہی لیڈی کانسٹیبل سے معافی مانگی۔ اس واقعہ کی جب سوشل میڈیا پر تشہیر ہوئی تو پولیس حکام نے اس غیر مہذب وکیل کی فوری طور پر گرفتاری کا حکم دیا۔ نوجوان وکیل کو شرم دلانے کے لیے اسے آج کے روز جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس کے ہاتھوں میں بندھی ہتھکڑیوں کو اسی لیڈی کانسٹیبل نے تھام رکھا تھا، جس کے ساتھ اس نے شرمناک حرکت کی تھی۔

اس وکیل کو عدالت میں لے جاتے ہوئے ایک فوٹو بھی سامنے آئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب بھڑاس نکالی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص گرفتار ہونے کے باوجود بے شرموں کی طرح مسکرا رہا ہے ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس گلے سڑے نظام میں یقینا اب تک اس کی ضمانت بھی ہو گئی ہو گی، اسے اس بات کا یقین تھا اسی وجہ سے یہ عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل مسکرا رہا تھا۔