پاکستان کا یوم دفاع دنیا بھر میں پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا

جرمنی میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں بھی اسی سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یہاں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 ستمبر 2019 00:57

پاکستان کا یوم دفاع دنیا بھر میں پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ یوم ..
برلن (رپورٹ مہوش خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2019ء) آج کا یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسلک کر کے منایا گیا۔اور ہندوستان کے انتہا پسند ہندوں کو یہی پیغام دیا گیا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم سب کشمیری ہیں۔تم چاہے جتنی بھی کوشش کر لو کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکتے۔اور ایک نہ ایک دن کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتے ضرور دیکھیں گے۔ تقریب میں یہاں تعینات بریگیڈئیر شہزاد خان صاحب نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

جس میں انھوں نے نہ صرف 6 ستمبرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا بلکہ اب تک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کے پیغامات میں کہا گیا کہ شہداء و غازی ہمارے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

اور پوری قوم انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ان تمام شہداء کے گھر والوں نے ہمارے کل کے لئے آج آپنوں کی قربانی دی۔

ساتھ کی کشمیری شہداء اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ راتوں رات 370 آرٹیکل ختم کرکے ہندوستان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ نسل پرست ہندو قوم کے ہاتھ میں ایٹم بم کا آ جانا یقینا پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے کیونکہ یہ آر ایس ایس کے لوگ ہیں جن کے رول ماڈل ہی ہٹلر جیسے لوگ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جوہر سلیم صاحب کا کہنا تھا کہ یوں یکجہتی کشمیر ہم روز روز منائیں گے اور دنیا تک ان کی آواز پہنچائیں گے ۔ سفیر پاکستان جوہر سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی حال ہی میں میں نے تقریبا سو خط یہاں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو لکھے ہیں اور ان کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ 5 اگست کی کشمیری صورتاحال کے بعد جس طرح سے پورے جرمنی کے پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ردعمل سامنے آیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے۔ کشمیر میں مودی سرکار بالکل وہی پالیسی اپنا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے اپنائ تھی۔ میں اکثر یہاں کے سیاسی حلقوں میں موجود ہوتا ہوں اور ان کو بھرپور طریقے سے کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کرتا رہتا ہوں۔

سفیر پاکستان نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ یہ جنگ صرف دو ممالک کے درمیان نہیں ہوگی بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔اور ایک محتاط اندازے کے مطابق کئ سالوں تک پوری دنیا میں کہیں کوئ فصل نہیں آگے گی۔کیونکہ یہ کوئ معمولی جنگ نہیں ہوگی بلکہ دونوں ممالک ایٹمی قوتوں سے لیس ہیں اور یہ جنگ ایٹمی ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری لوہے کے چنے ہیں جن کو ہندوستانی کئ دہائیوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ناکام ہیں۔ ۔ تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بھی آج کا دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان ،اور ہم ہر ہر جگہ ہر ہر موقع پر ان کا ساتھ دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شہداء کے لئے دعا مانگی گی۔

جرمنی میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی تقریب