کریم اور پی آئی اے کسٹمرز کا سفر مزید بہتر بنانے کی راہ پر گامزن

کریم اور پی آئی اے کے مابین اندرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کو سفر کا بہترین تجربہ دینے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کسٹمرز مختلف کار ٹائپس پر پچاس فیصد سے زائد ڈسکاﺅنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس شراکت داری کے بعد کسٹمرز کو مختلف قسم کے ڈسکاﺅنٹس، خصوصی چیک ان اور کئی اقسام کے تحائف بھی دئے جائیں گے

ہفتہ ستمبر 11:25

کریم اور پی آئی اے کسٹمرز کا سفر مزید بہتر بنانے کی راہ پر گامزن
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 ستمبر 2019ء) : کراچی : آن لائن سروس کریم اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مابین کسٹمرز کو اندرون ملک پروازوں اور سفر کے لیے کریم کی اپیلی کیشن استعمال کرتے ہوئے بہترین سفری تجربہ مہیا کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدہ پر پی آئی اے کے ہیڈ آفس میں دستخط کیے گئے اور اس موقع پر پی آئی اے اور کریم کی اعلیٰ سطح کی لیڈر شپ موجود تھی ۔


یہ شراکت داری پی آئی سے کے ذریعے سفر کرنے والے کسٹمرز کو دس سے زائد ائیرپورٹس سے گو پلس اور بزنس کلاس رائیڈز بُک کروانے پر پچاس فیصد تک کا ڈسکاﺅنٹ فراہم کرے گی۔ اس کے لیے کسٹمرز کو پرومو کوڈ فلائٹ کے تصدیقی پیغام کے ساتھ ہی موصول ہو جائے گا۔
یہی نہیں بلکہ اس شراکت داری کے تحت کریم کسٹمرز کو خصوصی چیک ان کاﺅنٹرزکی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ مسافر بآسانی چیک ان کر سکیں۔

(جاری ہے)


ائیرپورٹ جانے اور ائیرپورٹ سے آنے والے مسافر زیادہ تر آن لائن موجود ٹیکسی سروسز کے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں۔ تاکہ نجی یا بزنس دورے پر جاتے ہوئے یا وہاں سے واپس آنے پر رائیڈ بُک کروانے پر انہیں چند ہی منٹوں میں گاڑی مہیا کر سکے۔ اب وہ دن نہیں رہے جب مسافر ائیرپورٹ پر پہلے سے ہی گاڑی بُک کرواتے تھے اور اُس کے بعد اگلی گاڑی دستیاب ہونے کا انتظار کرتے تھے اور قطار میں لگے رہتے تھے۔



اس موقع پر کریم پاکستان کے جنرل مینجر ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ کریم کا اس بات پر پُختہ یقین ہے کہ دیر پا شراکت داریاں کسٹمرز کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔پی آئی اے کے ساتھ ہونے والی اس پارٹنر شپ کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ ائیرپورٹس جیسی جگہوں پر مسافروں کو کریم جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس طرح سے مسافروں کی زندگی آسان اور ان کا سفر مزید سہل ہو جائے گا۔


رائیڈز پر ڈسکاﺅنٹ دینے کے علاوہ اسٹورز پر کسٹمرز کے لیے کچھ پرائز بھی ہوں گے۔ وہ مسافر جو ائیر پورٹ جانے یا وہاں سے واپس آنے کے لیے کریم ایپلی کیشن کے ذریعے زیادہ رائیڈز بُک کریں گے ، پی آئی اے کے فلائٹ سیمولیٹر کی سیر کرنے کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کبھی یہ جاننا چاہتے ہوں کہ پائلٹ بن کر کیسا لگتا ہے ، تو یہی موقع ہے۔


مزید برآں، وہ پی آئی اے مسافر جو کریم کی سروس استعمال کریں گے اُن کے پاس آنے والے مہینوں میں رافلز اور دیگر دلچسپ انعامات جیتنے کے مواقع بھی ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کریم کے ساتھ یہ شراکت داری مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم اور بہتری سفری تجربہ فراہم کرنے کی ہماری خواہش کی تکمیل ہے، میں کریم کے ساتھ ہوئے اس معاہدے کو سراہتا ہوں۔ ابھی تو یہ شروعات ہے۔
کسٹمرز پی آئی اے اور کریم کی جانب سے شروع کی جانے والی ان شانداز آفرز سے جلد ہی فائدہ اُٹھا سکیں گے ۔