آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی، میرپورخاص ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 7 ستمبر 2019 11:48

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی، میرپورخاص ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ ڈویژنز، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال میں 29 ملی میٹر، اسلام آباد 22، منگلا 19، سرگودھا، منڈی بہاوٰالدین 15، مری 9، اٹک 7، راولپنڈی7، منگلہ 3، جہلم 2، سیالکوٹ 2، کوٹلی 10، کالام اور میر کھانی میں3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔