شارجہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مخصوص لین میں گاڑی چلانے پر جرمانہ ہو گا

اس ٹریفک خلاف ورزی کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر سرویلنس کیمرے نصب کر دیئے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 7 ستمبر 2019 14:51

شارجہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مخصوص لین میں گاڑی چلانے پر جرمانہ ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،7 ستمبر 2019ء) شارجہ میں ٹیکسیوں اور بسوں کے لیے مخصوص لین میں پرائیویٹ گاڑی چلانے پر چار سو درہم کا جرمانہ ہو گا۔ اس ٹریفک خلاف ورزی کی نگرانی کے لیے سینکڑوں مقامات پر سرویلنس کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سب سے پہلے المجاز کی خالد لیگون کی سڑک پر کیمرے نصب کیے گئے۔ کیمروں کی تنصیب کا افتتاح شارجہ پولیس کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف زیری الشمسی نے کیا، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آف ٹریفک اینڈ پٹرول ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل خالد ال کے بھی موجودتھے۔

کیمروں کی تنصیب کا یہ اقدام شارجہ پولیس اور شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ ٹاسک کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد شارجہ کی سڑکوں کو سفر کے لیے محفوظ تر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کیمروں کی تنصیب کے باعث بسوں اور ٹیکسیوں کی لین پر غیر متعلقہ گاڑیاں نہ آنے سے سفر محفوظ ہو جائے گااور کم وقت میں مسافر اپنی منزلِ مقصود پر پہنچ جائیں گے۔

جلد ہی دیگر سڑکوں پر بھی سرویلنس کیمرے نصب کر دیئے جائیں گے۔ جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مخصوص لین پر کی جانے والی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔ شارجہ پولیس کی جانب سے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مخصوص لین پر گاڑی لے کر نہ آئیں، کیونکہ اس سے ایک تو ان پر چار سو درہم کا جرمانہ عائد ہو جائے گا اور دوسرے اس کے باعث بسوں اور ٹیکسیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو خطرات نہیں ہوں گے۔