چوہدری پرویز الٰہی سے حسن عسکری اور ضیا ء ایچ رضوی کی ملاقات ،شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 15:19

چوہدری پرویز الٰہی سے حسن عسکری اور ضیا ء ایچ رضوی کی ملاقات ،شجاعت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے سابق نگران وزیراعلی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق نگران وزیر قانون ضیا ایچ رضوی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر جی ایم سکندر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، بیشتر مواقع پر انہوں نے اپنی دانا سوچ کے ساتھ اہم ملکی فیصلے کئے جس میں پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ، بیرون ممالک سے تارکین وطن کی میتوں کو مفت پاکستان لانا قابل ذکر ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے نیک جذبات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔