Live Updates

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر دلائل طلب

ہفتہ ستمبر 16:57

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے کے معاملے پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔ہفتہ کوجسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے سے متعلق جیالے رہنمائوں کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

حق نواز تالپور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ منظور وسان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ منظور وسان کو شاید خواب میں آیا ہوگا کہ آصف زرداری صدارت ختم ہونے کے بعد دبئی میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے سوچا ہوگا آصف زرداری دبئی میں رہیں تو میں بھی کیوں نا اقامہ حاصل کرلوں۔ بے نظیر کی جلاوطنی کے دوران پیپلزپارٹی کے صدر کو مخدوم امین فہیم تھے۔

پھر منظور وسان کس سے ملنے کے لیے دبئی جاتے تھے۔ منطور وسان آج کے سیاست دان نہیں، 1996 میں بھی یہ ایم این اے رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ منظور وسان کیخلاف درخواست بنیادی طور پر اثاثے چھپانے اور اقامہ ظاہر نہ کرنے کی ہے۔ منظوروسان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ منطور وسان کے دبئی کی کمپنی میں 25 فیصد شیئرز تھے 2016 میں فروخت کیے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اثاثے چھپانے اور غلط بیانی پر عوامی نمائندوں کو نااہل کرنے کے اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ حق نواز تالپور نے دلائل میں کہا کہ سب جانتے ہیں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو عمران خان نیازی کی درخواست پر نااہل کیا۔ نواز شریف نے بھی کاغذات نامزدگی میں دبئی اقامہ چھپایا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ منظور وسان نے بحثیت کمپنی منیجر دبئی کا اقامہ حاصل کیا۔

اثاثے چھپانے پر 2018 کے انتخابات میں منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ منظور وسان بھی 62 -1 (F) کے تحت سیدھا نااہل ہونا چاہئے۔ وکیل منظور وسان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کیخلاف درخواست گزار کے وکیل حق نواز تالپور کے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے مزید سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات