بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے ’این جی اوز‘ کو استعمال کر رہا ہے،حریت کارکنان

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت کارکنوںنے بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم(این جی او)’’ Tri Netra Foundation‘‘ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی صوتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ سے باز رہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق’’ Tri Netra Foundation‘‘ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف کشمیریوں کے غم و غصے کو چھپانے اور یہ تاثر دینے کیلئے کہ مقبوضہ علاقے میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے بھارتی وزارت داخلہ کے تعاون سے کشمیری مسلمان لڑکیوں کو استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حریت کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پوسٹروں اور پمفلٹو ں کے ذریعے کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ بھارت اور اسکی زر خرید غیر سرکاری تنظیموں ے ہوشیار رہیں اور ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں ۔ انہوں نے لوگوںکو خبردار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں کسی بھی قسم کے کام کے حوالے سے بھارت کی فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ کوئی تعاون نہ کریں او رنہ ہی انہیں کوئی سہولت فراہم کریں۔ حریت کارکنوں نے’’ Tri Netra Foundation‘‘ کو خبردار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں یا پھر نتائج کیلئے تیار رہے۔