پنجاب میں کاشتکاروں کوسالانہ2 ارب روپے کے بلا سود قر ضے فراہم کیے جارہے ہیں

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:29

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نی کہا ہے کہ حکومت پنجاب بلا سود قر ضوں کی مد میںسالانہ2 ارب روپے کاشتکاروں کو فراہم کر رہی ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کے موقع پر کیا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہوزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت اپنے پورے وسائل کو کاشتکاروں پر نچھاور کر رہی ہے تاکہ ہمارے کاشتکار بھائی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

کاشتکاروں کوسبسڈی کی براہ راست اور شفاف فراہمی کے لئے کسان دوست کارڈکے اجراء کا منصوبہ شامل ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔اس کے علاوہ زرعی ترقی کے لئے قومی سطح پر متعدد اہم منصوبے شروع کئے جارہے ہیں صوبہ پنجاب میں ان منصوبوںپر عملدرآمدکے لئے 65 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کی فلاح کے ان منصوبوں کوجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کاشتکار اس سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر چیف پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل رانا محمود اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سی3 ملین یو ایس ڈالر کی مالیت کے تکنیکی معاونت والے دو منصوبہ جات جاری ہیں اور اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ماڈل منڈیاں بنانے کا پراجیکٹ بھی جاری ہے جس میں ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے مجموعی طور پر90 ملین یو ایس ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :