پنجاب میں تیلدار اجناس کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا پروگرام

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:29

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے امسال تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے اور ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنانے کے لیے تیلدار اجناس کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر تقریباً 300 ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتا ہے۔ پاکستان خوردنی تیل کی کل ضرورت کا ایک تہائی خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی دو تہائی حصہ درآمد کیا جارہا ہے جس سے حکومت کو اس مد میں بہت زیادہ بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ پیداوار میں کمی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ بہتر پیداواری حکمت عملی اور ترقی دادہ اقسام کی کاشت سے موجودہ رقبے ہی سے دوگنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ کینولہ گوبھی سرسوں کی وہ ملکی اور غیرملکی اقسام ہیں جن میںمضر صحت اجزاء کی مقدار کافی کم ہوتی ہے چنانچہ ان سے حاصل شدہ تیل صحت کے لئے مضر نہیں ہے۔ tca/tam/aza 1707