انٹی کرپشن ساہیوال نے زرعی زمین واگزار کروا کر محکمہ نہر کے حوالے کر دی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:38

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) انٹی کرپشن ساہیوال نے 30کروڑ روپے کی 800کنال زرعی زمین واگزار کروا کر محکمہ نہر کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال شفقت الله مشتاق کی ہدایت پر سرکل آفیسر سید تقی عباس اختر نے 7/Rکے 5 چکوک اور119/13A-Lمیں 800کنال زرعی اراضی مالیتی30کروڑ روپے ناجائز قابضین محمد وقار ‘وقار ‘محمد صادق ‘کالے خان ‘فرزند علی‘ جنگ شیر ‘عبداللطیف ‘محمد حسین‘ عبدالرشید ‘محمد طارق ‘عبدالشکور ‘کلیم ظفر ‘رضا عباس ‘خالد فرید ‘عطاء فرید ‘ہاشم علی‘ منظور احمد ‘الله دتہ ‘بشیر احمد آرائیں‘محمد انور ‘ احمد ‘بشیر احمد ‘پیر بخش‘ رصالت ‘طارق ‘عابد علی ‘منظور اور صابر کے قبضہ سے واگزار کرواکر متعلقہ ایس ڈی او محکمہ نہر کے حوالے کردیا۔

بتایاگیاہے کہ مذکورہ اراضی تقریباً 30کروڑ روپے کی مالیتی ہے جس پر کئی سالوںسے مذکورہ قابضین نے قبضہ کررکھاتھا ۔

متعلقہ عنوان :