پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے رسول بخش بہرام ولد قادر بخش خان کوفزکس کے مضمون میں ان کے ’کیوبک پیرووسکائٹس (ABO3)کی بنیادی خصوصیات پر ابتدائی تحقیق ‘ کے موضوع پر،محمد راشد ولد حافظ مختار احمد کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے ’پاکستانی آبادی میں آٹو سومل مغلوب ذہنی معذوری کی سالماتی بنیاد ‘ کے موضوع پر،ثمینہ ضیاء دخترضیاء الحسن شیخ کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے ’لاہور کے اندرون بھاٹی ، لوہاری اور دہلی دروازے کا خستہ حال چوبی آرائشی کام‘ کے موضوع پر،خلیل احمد ولد محمد لطیف کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے ’بلند برق گزار مستقل کے حامل کثیر سالمی مادوں کی تالیف اور صفات نگاری‘ کے موضوع پراورخالد محمودولد محمد ادریس کولائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے مضمون میں ان کے ’پاکستان کے کالج کتب خانوں میں معیار خدمت کی پیمائش‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔