بھارت آنے اورجانے والی تمام فلائٹس کی بندش زیرغور ہے،بھارت اپنی حرکتوںسے باز نہ آیاتوآپشن موجودہے،غلام سرور خان

ہفتہ 7 ستمبر 2019 18:56

بھارت آنے اورجانے والی تمام فلائٹس کی بندش زیرغور ہے،بھارت اپنی حرکتوںسے ..
پشاور۔07ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہاکہ بھارت آنے اورجانے والی تمام فلائٹس کی بندش زیرغور ہے،بھارت اپنی حرکتوںسے باز نہ آیاتوآپشن موجودہے، بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے صدرکی آئس لینڈجانے کیلئے پاکستانی حدوداستعمال کرنے کی درخواست کی تھی مگرہم نے کہہ دیاکہ بھارتی صدرآئس لینڈ نہ جانے کے لئے اورنہ آنے کیلئے پاکستان کی فضائی حدوداستعمال کریگا، انڈیا کی ہر پرواز ہماری فضائی حدود استعمال کرتی ہے اوریہ فلائٹس بھی ہم بندکرسکتے ہیں، ہم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں آواز اٹھائی اوراقوام متحدہ کادوہرامعیار بتانے وزیراعظم جارہے ہیں،پوری قوم کے جذبات کے تحت بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی اورسفارتی تعلقات نچلی سطح تک لے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ کے ترجمان اجمل وزیربھی موجودتھے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے کشمیر پر ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، مختلف 4000 لیڈران کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا ہے، کشمیری علاج معالجے سے قاصر ہیں وہ باہر نہیں نکل سکتے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کے متعلق وزیر اعظم مختلف ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر رہے ہیں،ہندوستان جیسا کر رہا ہے ہمیں بھی عملی طور پر مظاہرہ کر نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا اسلامی برادر ملک ہیں ان کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے،پاکستان میںامن کاقیام افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔انہوںنے کہاکہ صرف سڑکوںپرنکلنے سے نہیںبلکہ عملی طورپربتاناچاہتے ہیںکہ ہم کشمیریوںکیساتھ ہیں۔