وزیراعلی محمودخان سے صادق سنجرانی،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹراحمد خان اورغلام سرور خان کی ملاقات

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:09

وزیراعلی محمودخان سے صادق سنجرانی،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹراحمد خان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹراحمد خان اوروفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اُنہوںنے وزیراعلیٰ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ دریں اثناء حاجی غلام احمد بلور ، ہمایون سیف الله، سلیم سیف الله، ایم پی اے سردار حسین بابک اور سابق سپیکرصوبائی اسمبلی کرامت الله چغرمٹی نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اورتعزیت کا اظہار کیا۔