آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا، قائم علی شاہ

وزیراعلی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا معلوم نہیں ، دوستوں نے بیوفائی کی ،دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:11

آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا، قائم علی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعلی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا معلوم نہیں ، دوستوں نے بیوفائی کی ،دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا،بچپن میں بڑاشرارتی تھا،آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں قائم علی شاہ نے کہا کہ مجھے وزیراعلی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا معلوم نہیں، مراد علی شاہ کو وزیراعلی بنوانے کے لیے کچھ لوگ کام کررہے تھے۔

دوستوں نے بے وفائی کی ، دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا، میرے دور میں اویس مظفر اورفریال تالپور فیصلے نہیں کرتے تھے، مراد علی شاہ کے وقت کے بارے میں نو کمنٹس کہوں گا۔سابق وزیراعلی سندھ نے کہا آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا، بچپن میں بڑا شرارتی تھا، آج تک کسی کو تعویذ لکھ کر نہیں دیے۔

متعلقہ عنوان :