اقبال زیڈ احمد سے متعلق تحقیقات کے دوران نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی

ملزم کی کمپنی اور ذاتی اکائونٹس استعمال کیے گئے جبکہ اقبال زیڈ احمد کے کمپنی اکائونٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:35

اقبال زیڈ احمد سے متعلق تحقیقات کے دوران نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) نیب کے ہاتھوں گرفتار اقبال زیڈ احمد سے متعلق تحقیقات کے دوران نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی ہے ، جس میں ملزم کی کمپنی اور ذاتی اکائونٹس استعمال کیے گئے جبکہ اقبال زیڈ احمد کے کمپنی اکائونٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

جے جے وی ایل کمپنی کے سربراہ اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری کے بعد نیب نے 254 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑلی ، کیش کی صورت میں 131 ارب روپے کی ٹرانزیکشن 2 اکائونٹس سے پکڑی گئی ، نیب ذرائع کے مطابق کیش رقم بلیک منی ہوسکتی ہے ۔

ملزم کی کمپنی کے اکائونٹس سے 111 ارب روپے جبکہ ذاتی اکائونٹس سے 11 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے ، پکڑی گئی ٹرانزیکشن کی رقم برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں بھیجی گئی تھی جبکہ اقبال زید احمد کے کمپنی اکائونٹس سے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر بھی ملے ہیں ۔نیب ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم 23 افراد کے اکائونٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہاتھ لگی ہے جن کے نام پر اقبال زیڈ احمد کے اکائونٹس استعمال ہوئے ، نیب تفتیشی افسر نے گرفتاری کے بعد الزامات کی رپورٹ اعلی حکام کے حوالے کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :