جامعہ سندھ جامشورو نے ایم ای(پاس) فائنل کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) جامعہ سندھ جامشورو نے ایم ای(پاس) فائنل کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،جامعہ کے کنٹرولر سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال کے مطابق ایم ای(پاس) فائنل کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 6691 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 5346 کوکامیاب قرار دیا گیا ہے، امتحانات میں 74امیدوار غیر حاضر رہے، 123 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناء پر روک لئے گئے، امتحانات میں 986 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا، امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 79.89 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :