Live Updates

مقبوضہ کشمیر کی سرحدوں پر جلد پاکستانی پرچم لہرائے گا،ملک مبشر علی گوگا

ہفتہ ستمبر 19:46

لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک مبشر علی گوگا نے کہا ہے کہ 6ستمبر قومی تاریخ کا یاد گار اور قابل فخر دن ہے۔ ستمبر1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان اورپوری قوم نے بے مثال اتحاد کے ساتھ ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔آج ایک بار پھر ہندوستان نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان پر حملہ کرچکا ہے۔

بھارت کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

نہتے کشمیری مسلمان 70سال سے پوری استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اعلان کررہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی کرفیو میں محصور مظلوم کشمیریوں کیلئے ایک امید ہے۔پاکستان کیلئے بھی کشمیر لازم و ملزوم ہے۔کشمیر وقت کے یزید مودی کے نرغے میں ہے۔ اقتدار کی ہوس،ہندوتوا کے لالچ اور تکبر و غرور میں کشمیر یوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فوری نوٹس لینا چاہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اور وہ وقت قریب ہے جب کشمیر میں کی سرحدوں پر پاکستانی جھنڈا لہرائے گا۔اور کشمیر آزاد ہوگا۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات