کشمیر کے مسئلے پر حکومت کو قوم اور سیاستدانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے ، رہنماء پی پی پی سید خورشید احمد شاہ

ہفتہ 7 ستمبر 2019 20:22

کشمیر کے مسئلے پر حکومت کو قوم اور سیاستدانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے ..
سکھر۔7ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت کو قوم اور سیاستدانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ دنیا تک کشمیر کے لیے ایک موثر آواز جائے ، سول ہسپتال سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکاہے جہاں پر 35 روز سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں مگر اس پر اقوام متحدہ کا ادارہ نوٹس لینے کے بجائے بین بجانے میں مصروف ہے جس پر ان کو شرم آنی چاہیے ، انہوںنے کہا کہ کشمیری مسلمان ہمارے آسرے پر ہیں ، ہر جمعہ کو آدھے گھنٹے کے لئے سگنلز بند کرنے سے کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہوگا، سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان آج جن حالات کا شکار ہے اس کے ذمہ دار سیاستدان، حکمران اور ادارے ہیں ، ماضی کو بھلا کر ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایران اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں مگر ہمارے تعلقات ان ممالک سے ہیں جو مودی فاشسٹ کو بلاکر اسے گولڈ میڈل پہنا رہے ہیں ۔