صدرِ مملکت عارف علوی نے بھارتی طلباء کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ویڈیو شئیر کر دی

دہلی کے نڈر بہادر طلبہ کی حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم “دستور” کی ادائیگی بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پہ حالیہ ظالمانہ ترمیم میں پیدا ہونے والی صروتحال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے: صدرِ مملکت کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 ستمبر 2019 00:17

صدرِ مملکت عارف علوی نے بھارتی طلباء کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 ستمبر2019ء) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طلباء کی جانب سے گائی جانے والی نظم کی ویڈیو شئیر کر دی، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی طلباء کی جانب سے حبیب جالب کی انقلابی نظم ’دستور‘ کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ’’دہلی کے نڈر بہادر طلبہ کی حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم “دستور” کی دل موہ لینے والی ادائیگی۔

یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پہ حالیہ ظالمانہ ترمیم میں پیدا ہونے والی صروتحال کی بہت اثر انگیز عکاسی کرتی ہے‘‘۔
اس سے قبل انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کے حوالے سے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہ ہندوستان میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی شہریت منسوخ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود بھی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں انہیں کشمیر کے حوالے سے ملکی مفاد میں بات کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بغیر کسی تصدیق کے الزام آسانی سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بڑی خوش آئند بات ہے کہ ملک کے اندر سول اور ملٹری تعلقات اچھے ہیں اورہم افغانستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

ہندوستان نہیں چاہتا کہ پاکستان کے معاشی اور امن کے اعتبار سے حالات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا راستہ بدل لیا ہے اور ملک بہتری کی طرف گامزن ہوگیا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہم سب تنقید کرتے تھے اب جب ہم حکومت میں ہیں تو ہم اس کا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔