روس میں بلدیاتی اور علاقائی انتخابات

اتوار 8 ستمبر 2019 12:40

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2019ء) روس میں اتوار کو بلدیاتی اور علاقائی انتخابات منعقد ہوئے۔ ان انتخابات سے قبل روس میں وسیع تر احتجاجی مظاہرے جاری تھے، جن کا مرکز دارالحکومت ماسکو تھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن پارٹیوں کے مطابق انتخابی کمیشن نے کئی اہم اپوزیشن رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ ایسے فیصلوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تقریباً دو ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔