برطانیہ میں تیز ہوا کے سبب طیارے کی لینڈنگ میں مشکل،مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اتوار 8 ستمبر 2019 12:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں ایک مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایئر پورٹ پر پیش آیا جب ایمریٹس ایئر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا کہ تیز ہواوں کے زد میں آگیا اور دائیں بائیں ڈولنے لگا، جس کی وجہ سے لینڈنگ کرنا مشکل ہو گیا اور یوں پائلٹ کو لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بے حد خوفزدہ ہو گئے تھے تاہم پائلٹ نے مہارت کی بنا پر طیارے کو حادثے سے محفوظ رکھا اور پرواز کو دبئی پہنچا دیا۔