افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف

اتوار 8 ستمبر 2019 14:50

افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد نے للہ ا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،قبضے میں لیا گیا سامان دو ٹرکوں میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹمز کے مطابق قلیل المیعاد بھارتی دودھ ملک شیک، چائے اور ڈیری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ممبر کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتی6 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ کسٹمز نے بھارت اور افغانستان کے راستے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔