اسرائیلی فوجیوں نے یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ گرفتار کرلی

گرفتار کرنے سے پہلے اس کے گھرمیں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی،ذرائع

اتوار 8 ستمبر 2019 15:35

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیرزیت یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ سماح جردات کو البیرہ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے طالبہ جردات کے گھر پر چھاپہ مارا ، اس کو گرفتار کرنے سے پہلے ہی اس کے گھرمیں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔گذشتہ ہفتے اسی یونیورسٹی میں اطلاعات کی فیکلٹی کے ایک طالب علم ابو غوش کو بیت المقدس کے شمال میں قلندیا کیمپ سے حراست میں لے لیا تھا جب کہ میڈیا لیکچر واد البرغوثی کو رام اللہ کے شمال مغرب میں کوپر شہر سے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :