Live Updates

سعودی عرب کے ای ویزہ ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں

سعودی عرب نے 51 ممالک کیلئے ای ویزہ کا اعلان کردیا، ویزہ ہولڈر شہری ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کا اہل ہوگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 ستمبر 2019 18:46

سعودی عرب کے ای ویزہ ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2019ء) سعودی عرب کے ای ویزہ ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں، سعودی عرب نے 51ممالک کیلئے ای ویزہ کا اعلان کردیا، ویزہ ہولڈر شہری ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کا اہل ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 51 ممالک کیلئے ای ویزہ کا اعلان کردیا، ای ویزہ ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں،ویزہ ہولڈر شہری ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کا اہل ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ ویزٹ ای ویزہ 18سال سے زائد عمر سیاحوں کو جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی ای ویزہ کا اجراء کردیا گیا ہے۔  پاکستان نے170 ممالک کو ای ویزہ جبکہ 50 ممالک کو موقع پر ویزہ دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

،175ممالک کوای ویزہ ،50ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور بزنس ویزہ سمیت تمام طرح کے ویزوں کو آسان بنا دیا گیا ہے، دنیا آئے اور دیکھے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، پرامن اور ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں ویزہ آن آرائیول، ای ویزہ کی سہولت کے تمام تقاضے مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر کے سیاحوں کے ہر طرح کی سہولیات میسر ہونگی، ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے امن وامان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا پاکستان میں آئے اور ہمارے پرامن اورمحفوظ ترین پاکستان کو دیکھے، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ترین ملک ہے۔

سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے نتیجے میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات