Live Updates

حکومت معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے،محمد اشرف خان سوہنا

اتوار 8 ستمبر 2019 20:15

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما محمد اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح کھایا ہے،حکومت نے کفایت شعاری کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا، ملک کے بڑے مسائل تعلیم ، صحت اور کرپشن ہیں،جن لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ جب موجودہ حکومت برسراقتدارآئی تو معیشت کا برا حال تھا، گزشتہ حکومتوں کے دور میں شفافیت کم رہی جس کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات