ْعثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے‘ میاںمحمودالرشید

پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں‘صوبائی وزیر

اتوار 8 ستمبر 2019 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاںمحمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے ایک سال میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور صوبے کا ترقیاتی بجٹ جو پہلے صرف چند بڑے شہروں پر صرف کیا جاتا تھا اسے تمام صوبے پر مساوی انداز میںخرچ کرنے کا آغاز کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہی- اپنے ایک بیان میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے روایتی نمود و نمائش کی بجائے کفایت شعاری اختیار کرکے ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے اور ان کی زیر قیادت صوبے کے تمام شعبوں اور محکموں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہی- انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس پنجاب میںپی ٹی آئی کی حکومت نے ’’ ترقی بذریعہ اشتہارات‘‘ کی بجائے عوام کی فلاح و بہبودکے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے ہیںاور تعلیم،صحت، بلدیات، زراعت، ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ، جنگلات ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر، ماحولیات اور صنعت کے شعبوںمیں دیرپا نتائج کی حامل مفید پالیسیاں رائج کی گئی ہیں- میاںمحمودالرشید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی سے جنوبی پنجاب میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کی ماضی میںمثال نہیں ملتی-