Live Updates

وزیراعظم عمران خان آج کل آفس کم جا رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

عمران خان اپنی کابینہ اورترجمانوں کی گروپنگ سے شدید تنگ ہیں، خاص طور پر 208ارب والے معاملے نے وزیراعظم کا اتنا دل اچاٹ کردیا، کہ 18، 18گھنٹے کام کرنے والا بندہ اب آفس ہی کم جاتا ہے۔سینئر تجزیہ کار کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 ستمبر 2019 22:29

وزیراعظم عمران خان آج کل آفس کم جا رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کل آفس کم جا رہے ہیں، عمران خان اپنی کابینہ اور ترجمانوں کی گروپنگ سے شدید تنگ ہیں، خاص طور پر 208ارب والے معاملے نے وزیراعظم کااتنا دل اچاٹ کردیا،کہ 18، 18گھنٹے کام کرنے والا بندہ اب آفس ہی کم جاتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے میں ہمارے ایک سینئر تجزیہ کارصحافی کی خبر تھی لیکن آج وہ بات پھر اخباروں میں آئی ہے اس کو پڑھ کر افسوس ہوا، وہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دفتر میں کم آرہے ہیں۔

عمران خان اپنی ٹیم اور کابینہ سے اتنا بددل ہوئے ہیں، خاص طور پر 208ارب والا معاملہ ، پارٹی ترجمانوں میں گروپنگ کی وجہ سے آفس کم آرہے ہیں، جبکہ عمران خان کی طبیعت اور مزاج ہی ایسا ہے کہ وہ 18، 18گھنٹے کام کرنے والا بندہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ذہن میں سفارتی محاذ اور دوسرے چیزوں کیلئے بالکل واضح ہے۔ لیکن جو شخص بعد میں آتا ہے وہ اپنی کہانی ڈال کے چلا جاتا ہے۔

عثمان بزدار کے حوالے سے دباؤ ڈالا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا جائے ، پولیس تشدد کے روزانہ واقعات ہورہے ہیں لیکن عمران خان نے کہا ہے کہ میں عثمان بزدار کو نہیں ہٹاؤں گا۔اب وزیراعظم نے آج کراچی کی صورتحال پر اجلاس کیا ہے ۔ کراچی جن کی چراغاں رہی ہے وہ کراچی والے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم اب کراچی میں کہاں آگئے؟ معاملات توپنجاب میں چل رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی بے انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم ودیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی وزیرقانون، بحری امور، منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیواو و دیگرممبران پرمشتمل ہوگی۔ کمیٹی کومجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی بے انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن کردار ادا کرے گی۔ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پرشدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت سے لے کرصحت کے معاملے تک شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات