کچھ دیر پہلے شہبازگل کا معذرت کا فون آیا، غریدہ فاروقی

شہباز گل نے وضاحت کی کہ الفاظ کا چُناؤ غلط تھا لیکن مطلب غیرمناسب نہیں تھا، سوال اٹھانا ہمارا فرض ہے، غریدہ فاروقی کا ٹویٹ، میں نے فون پر بھی بتایا کہ کبھی آپکی ذات پر حملہ نہیں ہوگا،سوال کرنا آپکا حق جواب دینا میرا۔ ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کا جواباً ٹویٹ سو یہ ہم کرتے رہیں گے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 ستمبر 2019 23:28

کچھ دیر پہلے شہبازگل کا معذرت کا فون آیا، غریدہ فاروقی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2019ء) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے شہبازگل کا معذرت کا فون آیا، شہباز گل نے وضاحت کی کہ الفاظ کا چُناؤ غلط تھا لیکن مطلب غیرمناسب نہیں تھا، سوال اٹھانا ہمارا فرض ہے، سو یہ ہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا ہے کہ کچھ دیرپہلے شہبازگل کا فون آیا۔

(جاری ہے)

اپنی ٹویٹ پردل آزاری کی معذرت اوروضاحت کی کہ الفاظ کا چُناؤ غلط تھا لیکن مطلب غیرمناسب نہیں تھا۔ امید ہے مجھ سمیت کسی بھی خاتون یا مرد پر کوئی ذاتی حملے نہیں ہوں گے۔

سوال اٹھانا ہم سب کا حق خاض طور پر صحافی کا فرض ہے سو وہ کرتے رہیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے غریدہ فاروقی کو کھری کھری سنا دیں، انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں، بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں،جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں، آئندہ احتیاط کریں، باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں،
پنجاب حکومت پر تنقید کا بھرپور جواب دوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں۔ جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں۔

اگر آپ کے نزدیک وہ لغو ہیں تو آئندہ احتیاط کریں۔ باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں۔ پنجاب حکومت پر تنقید کریں گی تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔
برہ مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں۔

اس سے قبل
غریدہ فاروقی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پولیس کے کارناموں کی ایک اور ویڈیو ! ایک اور بزرگ شخص سے پولیس والے کی بدکلامی، بدتہذیبی اور دھکے۔ کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی۔ جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے کئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔

15 منٹ کہ اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئ۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے لفافے والی نہیں۔ اس پر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ میں ردعمل دیا اور کہا کہ
شہباز گِل صاحب بہتر ہے کہ آپ اپنی گفتگو کو لگام دیں اور خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھیں۔ میں مسلسل آپ کی لغو فحش گفتگو کو نظرانداز کر رہی ہوں۔

آئندہ ایسی گفتگو اور زبان استعمال کی تو آپ کے خلاف شکایت درج کرواؤں گی۔ بہتر ہے الجھنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔
واضح رہے بابا فرید کے دربار پر بزرگ کو گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ بابا فرید کے دربار پر بزرگ کو گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آج پولیس کی شہریوں سے بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو پاکپتن میں موجود بابا فرید الدین گنج شکرکے دربار کی ہے جہاں اس وقت عرس چل رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے بابا فرید کے دربار پر وی آئی پی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے برگ سے بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر جھنجوڑ ڈالا۔