پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا خطرہ ٹل چکا

آج ہونے والے اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 ستمبر 2019 11:07

پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا خطرہ ٹل چکا
اسلام آباد ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2019ء) : بینکاک میں آج ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں وفاقی منصوبہ بندی حماد اظہر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جوابات دے گا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔بینکاک میں آج ایف اے ٹی ایف کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا 15رکنی وفد شرکت کرے گا۔

جس میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، اقتصادی امور ڈویڑن، نیکٹا اور ایس ای سی پی حکام شامل ہونگے۔ذرائع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا خطرہ ٹل چکا ہے،آج کے اجلاس میں بینکنگ،نان بینکنگ اور فنانشل سیکٹر کی سپروائزی کی صلاحت میں اضافے کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستانی رپورٹ کا حتمی جائزہ لے گا،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے اور اثاثے ضبط کرنے پر بریفننگ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے تقریبا 100 اضافی سوالات پوچھ لیئے،منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف اس جائزے کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں اکتوبر میں فیصلہ کرے گا،کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے، برقرار رکھنے یا بلیک لسٹنگ سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے کچھ اقدامات پاکستان کے لیے فائدہ مند ہیں. اعجاز شاہ نے کہا بھارت کوشش کر رہا ہے ایف اے ٹی ایف کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دلوائے، پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف پہلے ہی کافی اقدامات لے چکا ہے، ضرورت پڑی تو کالعدم تنظیوں کے خلاف مزید اقدامات بھی لیں گے،، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا ایک علاقے میں ایک وار لارڈ کی رٹ ہو اور دوسرے علاقے میں دوسرے کی.