ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ ، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

باﺅلرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر، فی الحال کسی خطرے میں نہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 ستمبر 2019 11:17

ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ ، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 ستمبر2019ء) نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔

باﺅلرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے، ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف بھی دسویںنمبر کی صورت میں ٹاپ 10 باﺅلرز میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان283پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،انگلینڈ266پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے،جنوبی افریقہ262پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے،بھارت اور آسٹریلیا 261،261پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں،نیوزی لینڈ252پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے،افغانستان241پوائنٹس کے ساتھ ساتویں،سری لنکا229پوائنٹس لیکر آٹھویں،عالمی چیمپین ویسٹ انڈیز224پوائنٹس کے ساتھ نوویںاوربنگلہ دیش 220پوائنٹس لیکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔