اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 ستمبر 2019 11:45

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2019ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباداور گردو نواح میں اب سے کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نوشہرہ ورکاں، مانسہرہ، گوجرانوالہ کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا سرحدی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔