Live Updates

فضل الرحمن، عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں

مولانا فضل الرحمان کیسے وزیراعظم عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر کارکنوں کو شدت پسندی پر اکسارہے ہیں؟ معروف صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 ستمبر 2019 12:19

فضل الرحمن، عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر اپنے مقاصد حاصل ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2019ء) : معروف صحافی صدیق جان کا مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اصل میں اس صورتحال میں یہ دیکھنا ہو گا کہ مولانا فضل الرحمن کس نعرے کے ساتھ آتے ہیں۔کیونکہ ہم نے دیکھا کہ جب اے پی سی ہوئی تو اس کے بعد پیپلز پارٹی کے سیینیٹر مصطفیٰ کھوکھر نے ایک انٹرویو کے دوران برملا اعتراف کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے اُس اے پی سی کے دوران جس میں بلاول بھٹو بھی موجود تھے،یہ کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگایا جائے، مولانا فضل الرحمن اسی نعرے کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے تمام فالوورز مذہبی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کے فالووز ایک ہی بات پر لڑنے مرنے کو تیار ہیں اور وہ ہے مذہب۔

(جاری ہے)

صدیق جان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اقتدار میں آنے،عمران خان کو حکومت سے ہٹانے اور دوبارہ اسمبلی میں آنے کے لیے مذہب کے نام کا استعمال کریں گے۔صدیق جان نے مزید کہا کہ جب عمران خان نے امریکا میں خطاب کیا تو مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ تمام لوگ تو قادیانی تھے تو کیا کسی مسلمان پر اتنا بڑا الزام لگا دینا اتنا آسان ہے؟۔

کیونکہ اگر ان لوگوں میں سے کوئی پاکستان آتا ہے اور مذہب کے نام پر اس کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟۔صدیق جان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:۔جب کہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے شیر پاؤ سے ملاقات کی جب کہ اسفند یار ولی سے رابطہ کیا۔محرم الحرام کے بعد بلاول بھٹو، محمود اچکزئی،سراج الحق اور حاصل بزنجو کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات