Live Updates

پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کروانے کا چیلنج

عثمان بزدار نے پنجاب کی یہ حالت کر دی ہے کہ اگرپنجاب میں الیکشن کروا دیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔ تجزیہ نگار عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 ستمبر 2019 16:12

پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کروانے کا چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 ستمبر 2019ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے کئی بار ایسے کام کیے جو میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔جہاں ایک طرف عثمان بزدار پروٹوکول کے اصولوں سے لاعلم ہیں وہیں ان پر یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فائلیں تک نہیں پڑھ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

اسی حوالے سے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب آدھا پاکستان ہے،جہاں آپ نے اگلی جنگ لڑنی ہے،جہاں تبدیلی لانی ہے ،جہاں مسلم لیگ کا گڑھ ہے جہاں آپکا شریفوں سے مقابلہ ہے،ایسے صوبے میں عثمان بزدار جیسے بنے کو وزیر اعلیٰ کیسے لاگا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نہ سڑکیں ہیں نہ ہی کوئی اور سہولتیں،عوام تو لٹ چکی ہے۔جب کہ اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو پنجاب کی حالت کی ہے اگار آج پنجاب میں الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی.عمران خان نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں الیکشن کروایا گیا تو پی ٹی آئی بیس سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں اس وقت سے وائرل ہیں جب سے انہیں اس عہدے پر لایا گیا۔تاہم وزیراعظم عمران خان ہر موقع پر عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہیں وسیم اکرم پلس قرار دے دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں اپنا وزن مکمل طور پر عثمان بزدار کے پلڑے میں ڈال رکھا تھا لیکن کچھ روز سے خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اب عمران خان بھی عثمان بزدار کی کارگردگی سے مطمئن نہیں لہذا انہیں جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات