اندرون ملک سے آنے اور جانے والی24پروازیںمنسوخ ، 5تاخیر کا شکار

مسافر ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمد اور روانگی خواب بن کر رہ گئی،مختلف ٹرینوں کی آمد اورروانگی میں2ساڑھے 5گھنٹے کی تاخیر

پیر ستمبر 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) اندرون ملک سے آنے اور جانے والی24پروازیںمنسوخ اور 5تاخیر کا شکار رہیں ، مسافر ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمد اور روانگی بھی خواب بن کر رہ گئی ۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی کوالاالمپورسے آنے اور جانے والی پروازیں895اور896،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے اور جانے والی پروازیں 385اور 386،ائیر بلیو کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 401اور402،پی آئی اے کی جدہ کی دوطرفہ پرواز759اور 760، سیرین ائیر کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 520اور521،چائنہ ائیر کی گوانگزوکی دوطرفہ پرواز 6037اور6038،پی آئی اے کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 303اور304،سیرین ائیر کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 522اور523،ائیر بلیو کی جدہ کی دوطرفہ پرواز 470اور471،سیرین ائیر کی کراچی کی دوطرفہ 524اور525، پی آئی اے کی کراچی کی پرواز307، ائیر بلیو کی کراچی کی دوطرفہ پرواز 404اور405 جبکہ پی آئی اے کی اسلام اباد سے آنے والی پرواز 653منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مختلف ائیر لائنز کی پانچ پروازیں تاخیر کا شکاررہیں۔ دوسری جانب مسافر ٹرینیں 2سے ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروںکو حبس اور گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ساڑھی3 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،جناح ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،گرین لائن ڈھائی گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے ،خیبر میل ساڑھی5 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھی4 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے ، شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے ،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے جبکہ جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔۔