شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیسی کےنام پر ماڈلنگ شروع کررکھی ہے،حسن نثار

چین اورافغانستان کےوزراء کا ہاتھ پکڑ کرتصویریں بنوانا، شاہ محمود قریشی کو کوئی سنجیدہ کام کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی تصویرمیں پرفارمنس دے رہے ہیں ،جبکہ افغان وزیرخارجہ کے چہرے پر ہی بیزاری لکھی ہوئی ہے۔سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 ستمبر 2019 16:21

شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیسی کےنام پر ماڈلنگ شروع کررکھی ہے،حسن نثار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیسی کے نام پر ماڈلنگ شروع کررکھی ہے،چین اورافغانستان کے وزراء کا ہاتھ پکڑ کرتصویریں بنوانا، شاہ محمود قریشی کو کوئی سنجیدہ کام کرنا چاہیے، شاہ محمود قریشی تصویرمیں پرفارمنس دے رہے ہیں ،جبکہ افغان وزیرخارجہ کے چہرے پر ہی بیزاری لکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان اس کیلئے بہترین چوائس ہیں، میری گزارش ہے کہ عقل کو ہاتھ ماریں، انتخابات جب کروانے ہیں وہ کروالینا، لیکن اس سے پہلے کم ازکم بلدیات کو بحال کردو ، سڑکیں تباہ ہورہی ہیں، صفائی نکاسی آب، تجاوزات سب نے بیڑہ غرق کیا ہوا ہے۔کیونکہ جو نئے آئیں گے ان کو پچھلا گند صاف کرنے میں ایک سال لگ جانا ہے۔

(جاری ہے)

حسن نثار نے کہا کہ پاک چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ کی مشترکہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیسی کے نام پر ماڈلنگ شروع کررکھی ہے۔چین ، افغانستان کے وزراء کا ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہوئے ، کوئی سنجیدہ کام کریں۔تصویر میں ایک درمیان شاہ محمود قریشی پرفارم کررہے ہیں ، ایک طرف چینی اور دوسری طرف افغان وزیرخارجہ کھڑے ہیں،تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ افغان وزیرخارجہ کے چہرے پر ہی بیزاری لکھی ہوئی ہے، درمیان میں شاہ محمود قریشی پرفارمنس دے رہے ہیں۔

حسن نثار نے کہا کہ شریف برادران کے دور اقتدار میں ایل ڈی اے کی کروڑوں کی زمین ماہانہ چند سو روپے کرائے پر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس پر تحقیقاتی کمیشن بنا دے تو لوگ ایک ہزار ایک پانامہ بھول جائیں گے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 13،13سو روپے پر بڑے بڑے ہسپتال اور سکول دیے ہیں۔یہ بہت بڑا کرپشن اسکینڈل ہے،لہذا حکومت کو چاہیے اس پر آزادانہ انکوائری کمیشن بنادے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور حسین نوازکی جائیداد پہلے بھی ضبط ہوئی تھیں۔ میں توانتظار کررہا ہوں کہ تم نے واپس کب کرنی ہیں، مضبوط کام کرنا چاہیے، سختیاں نہ دکھاؤ۔ حسن نثار نے کہا کہ شہبازشریف نے کالم لکھنا شروع کردیا، ماشاء اللہ مبارک ہو، لیکن اس کیلئے پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے، پڑھتے اور لکھتے رہنا چاہیے ۔ شہبازشریف 50جملوں کا بندہ ہے ، باقی وہی قصے اور کہانیاں ہیں۔