سعودی عرب میں فضا سوگوار، شہزادہ فیصل انتقال کر گئے

شہزادہ فیصل بن فہد بن مشری بن جلیوی ال سعود کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 9 ستمبر 2019 17:00

سعودی عرب میں فضا سوگوار، شہزادہ فیصل انتقال کر گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،9 ستمبر 2019ء) سعودی عرب میں اس وقت فضا انتہائی سوگوار ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی خاندان کے اہم رُکن انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فہد بن مشری بن جلیوی السعود گزشتہ رات انتقال کر گئے ہیں۔ شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں نماز عصر کے بعد امام تُرکی بن عبداللہ مسجد میں پڑھائی جائے گی۔ وفات پانے والے شہزادہ فیصل، شہزادہ فہد بن مشاری کے فرزند تھے۔

متعلقہ عنوان :