جرمنی، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے پٴْرامید

مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پٴْرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے،وزیرخارجہ ہائیکو ماس

پیر 9 ستمبر 2019 17:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) جرمنی کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایران کے تیسرے قدم کے رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تاہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پٴْرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تا ہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔ان کے مطابق جوہری معاہدہ کوئی یکطرفہ سڑک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :