مسجد حرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل کرلیا

بیت اللہ کی دیواروں کے بعض حصوں میں کناروں،باریک دراڑوں کی بھرائی، اور پتھروں کی درستی کی گئی

پیر 9 ستمبر 2019 17:05

مسجد حرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دیکھ بھال کے کام میں بیت اللہ کی دیواروں کے بعض حصوں میں کناروں اور پتھروں کی درستی اور دیوار میں موجود باریک دراڑوں کی بھرائی شامل ہے۔

ان تمام کاموں میں بہترین معیار کا مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ غلاف کعبہ پر نصب حلقوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا۔یاد رہے کہ حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں دیکھ بھال اور مرمت کی کارروائیوں میں جدید ترین ٹکنالوجی اور عالمی معیار کا بہترین مواد استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :