گوگل نے 9ستمبرکوکا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فائو کے نام کردیا

پیر 9 ستمبر 2019 17:38

گوگل نے 9ستمبرکوکا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فائو کے نام کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فائو کی 90ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فائو کی سالگرہ کے موقع پر پیرکوکا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رتھ فائو 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فائو 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فائو نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10 اگست 2017 کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔