کشمیری عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ،ایرانی عالم آیت اللہ حسینی نوری ہمدانی

پیر 9 ستمبر 2019 17:39

کشمیری عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ،ایرانی عالم آیت ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) ایرانی عالم آیت اللہ حسینی نوری ہمدانی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آیت اللہ حسینی نوری ہمدانی نے ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہاکہ اگر وہ اپنے حقوق واگزار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں شہادت اور جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

انہوںنے ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے خاص طورپر کشمیری علماء پر زوردیا کہ وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار رہیں جیسی1979کے اسلامی انقلاب کے دوران ایرانی علماء مظاہروںمیں پیش پیش رہے تھے ۔ آیت اللہ حسینی نوری ہمدانی نے طلباء پر بھی زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی شاندار مثال اپنی ذہنوں میں رکھیں۔