پاکستانی ڈاکٹرز کا وفد کشمیریوں کے علاج ومعالجے کیلئے ایل اوسی پہنچ گیا
ڈاکٹرز کوچکوٹھی سے آگے کچھ فاصلے پر روک لیا گیا، ڈاکٹرز نے احتجاجاً وہیں پر میڈیکل کیمپ لگا کر زخمیوں کا علاج شروع کردیا ، ایل اوسی ہر صورت عبور کریں گے، سری نگر میں پہنچ کرزخمیوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کریں گے۔ سینئر ڈاکٹر پروفیسر جاوید اکرم کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 9 ستمبر 2019 18:01
(جاری ہے)
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایل اوسی ہر صورت عبور کریں گے، سری نگر میں پہنچ کرزخمیوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کریں گے۔
ہمارا مشن جاری ہے اس کو مکمل کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہنچ کرہی دم لیں گے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’کشمیر کو بولنے دو‘‘ مہم شروع کردی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایاکہ دنیا بھر میں مقیم ہزاروں کشمیری اپنے گھر فون بھی نہیں کر سکتے۔ خطے کے 80 لاکھ کشمیری ایک ماہ سے گھروں میں محصورہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کرفیو، طاقت کے استعمال اورمواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے باہر مقیم رشتہ پریشان ہیں، دہائیوں سے جاری تنازع کے باعث کشمیری بری طرح متاثر ہوئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پہلے انسانیت کو دیکھنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال مواصلاتی لاک ڈاؤن ختم کریں ،بھارتی حکومت کو بتا دیں دنیا سب دیکھ رہی ہے۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو نافذ کو 36واں روز ہے، کشمیریوں کیلئے ہر چیز ناپید ہوگئی ہے۔ ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی بھی قلت ہوگئ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.